محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
35

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان، دیر، بالائی خیبر پختونخوا،چترال اور کرک میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں چکوال، خوشاب، اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

Leave a reply