پٹرول پمپ مالکان کا بڑا فیصلہ، جمعرات سے ملک گیر ہڑتال شروع

0
12
پٹرول پمپ مالکان کا بڑا فیصلہ، جمعرات سے ملک گیر ہڑتال شروع

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگی اور جمعے کی صبح تک جاری رہے گی۔
ڈیلرز کے اعلان کے بعد حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور اونرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیلرز نے حکومت کے سامنے تین اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ ان میں پہلا مطالبہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر ڈیلرز کے منافع کا مارجن بڑھانا ہے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ موجودہ مارجن میں اضافہ کیا جائے۔
دوسرے مطالبے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر نظرثانی شامل ہے۔ ڈیلرز چاہتے ہیں کہ قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے پہلے کی طرح 15 روزہ یا ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے۔
تیسرا مطالبہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا کو منتقل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔
نئی پالیسی پر عوام، ٹرانسپورٹرز اور پٹرولیم شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Leave a reply