فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

0
15
فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی رہی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی سونے کی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 489 روپے ہوگئی۔

Leave a reply