پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0
24
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل پیر اور منگل کو بھی پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply