
پاک فوج کیجانب سے بھارت کے مبینہ آپریشن “سندور” کےجواب میں کیے گئے “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اتوار کےروزجی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کیجائے گی۔
تقریب صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگی، جس میں مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔ تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوں گے۔
تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہان یادگارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کریں گے، جس میں ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
تقریب کا مقصد قومی عزم اور اس پیغام کو اجاگر کرنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔









