پنجاب میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کا اعلان، تعلیمی ادارے 22 مئی سے بند رہیں گے

0
7
پنجاب میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کا اعلان، تعلیمی ادارے 22 مئی سے بند رہیں گے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق صوبے بھر کے اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں تقریباً تین ماہ تک معطل رہیں گی۔

وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ تعلیمی ادارے 23 اگست کے بعد دوبارہ کھولے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور تھیں تاکہ تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ تاہم حکومت نے مشاورت کے بعد طویل تعطیلات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply