پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر فراڈ کرنے والی درجنوں جعلی ویب سائٹس بند

0
107
پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر فراڈ کرنے والی درجنوں جعلی ویب سائٹس بند

پنجاب میں شہریوں سے ای ٹریفک چالان کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق یہ ویب سائٹس جعلی ای چالان کے ذریعے غیر قانونی طور پر آن لائن رقوم وصول کر رہی تھیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایسی تمام ویب سائٹس کی نشاندہی کر کے بلاک کروا دیا گیا جو شہریوں کو گمراہ کر کے ادائیگیوں کا مطالبہ کرتی تھیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو مالی نقصان سے بچانا اور آن لائن فراڈ کی روک تھام ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ای چالان کی ادائیگی صرف مستند اور سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر تصدیق شدہ ویب سائٹ پر ذاتی معلومات یا رقم فراہم نہ کریں۔

Leave a reply