پی ٹی آئی کا پنجاب میں جلسوں کا اعلان

0
35

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ٹی۔ آئی نے پنجاب بھر میں جلسوں کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں اکیس تاریخ سے جلسوں کی شروعات کی جائیں گی، جلسوں کے لئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے ، کمیٹی جلسوں کے لئے تمام حکمت عملی کی ترتیب دے گی،حماد اظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔

کمیٹی میں زرتاج گل، ریحانہ ڈار،مہربانو قریشی،سیمابیہ طاہر، مونس الہی، ملک عامر ڈوگر، کنول شوذب،حافظ حامد رضا،میجر طاہر صادق اور شیخ وقاص اکرم بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، اس کمیٹی میں زلفی بخاری، زین قریشی، ملک احمد خان، سلمان اکرم راجہ،احمد چھٹہ، ملک احمد خان ،معین قریشی، میاں اسلم اقبال، شوکت بسرا، شبیر قریشی،عون عباس، اعجاز منہاس ،رائے حسن نواز ،مہر عبدالستار،شاداب جعفری، زبیر نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Leave a reply