پشاور میں سیکیورٹی سخت، اہم شاہراہیں بند، بی آر ٹی سروس معطل

0
44
پشاور میں سیکیورٹی سخت، اہم شاہراہیں بند، بی آر ٹی سروس معطل

پشاور: شہر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے متعدد اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر آمدورفت محدود کر دی گئی ہے، جبکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق باچاخان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک سمیت مختلف مقامات پر راستے بند کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سروس بند ہونے کے باوجود عملہ اسٹیشنز پر موجود ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کیے جانے اور ملازمین کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایات جاری ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

شہر کی اہم شاہراہوں کی بندش اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آنے کا امکان ہے۔

تاحال راستوں کی بندش اور بی آر ٹی سروس کی بحالی کے وقت سے متعلق کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Leave a reply