دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اب فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

0
14
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اب فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ان کے بقول صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دس برس کے دوران خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے لیے 800 ارب روپے فراہم کیے گئے، لیکن صوبے میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو مطلوبہ حد تک مضبوط نہیں بنایا گیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر متعدد بار توجہ دلائی گئی، تاہم اب مزید مؤثر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply