پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری

0
45

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے سنگل بینچ کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ہے، پی۔ پی 32 کے ووٹر چوہدری ارشد نے حلقے سے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کے خلاف اپیل کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف احتیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہی ایک سیاسی پارٹی کے صدر ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد امیدوار ظاہر کیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الہی نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں ، سنگل بینچ نے قانون کے منافی پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی کی سنگل بینچ کے فیصلے اور اجازت کو کالعدم قرار دے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔

Leave a reply