ججز کے کام میں مداخلت کرنے پر خفیہ اداروں کے لوگوں کو برطرف کیا جائے

0
44

ہاٹ لائن نیوز : 6ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست سینئیر وکیل اعتزاز احسن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے،درخواست میں وزارت دفاع اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا گیا، ججز کا کورٹ آف کنڈکٹ عدالت کے کام میں مداخلت کے بارے میں رہنمائی فراہم نہیں کرتا، ججز نے خط میں لکھا ہے کہ کیا ججز کو ڈرانا خفیہ اداروں کی پالیسی ہے؟

عدالت سے استدعا ہے کہ جسٹس (ر) شوکت صدیقی اور ججز کے خط کو خفیہ اداروں کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا ثبوت تسلیم کیا جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خفیہ اداروں کے افراد کا تعین کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے، وفاقی حکومت ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کو نوکری سے بر طرف کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply