پرویز الہی کی ضمانت منظور

0
52

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت منظور کر لی اور پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پرسماعت کی۔

پرویز الٰہی کیجانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں اور فرمان منیس پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیے،اس مقدمہ میں چیف سیکرٹری کو فریق ہی نہیں بنایا گیا،یہ کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

Leave a reply