مفتی تقی عثمانی پر حملہ : دہشت گردوں کا ‘سہولت کار’ گرفتار

0
87

ہاٹ لائن نیوز : سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر سولجر بازار میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے جاری بیان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سولجر بازار میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گرد سید محمد مہدی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، گرفتار دہشت گرد ہمسایہ ملک کے لیے بھی کام کرتا ہے اور اس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا۔

بیان کے مطابق اپلنے واقعے کے لیے ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا اور ضرورت پڑنے پر ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے دستی بم، اسلحہ اور گولیاں فراہم کرتا تھا اور اس کے علاوہ وہ اسلحے کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ تقی عثمانی پر حملے میں اس کے ساتھی سید رضا جعفری اور عابد رضا مفتی ملوث تھے اور انہوں نے اہم شخصیات کو نشانہ بنایا۔

Leave a reply