بریکنگ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا بڑا اعلان، ملک بھر میں آج سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال

0
12
بریکنگ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا بڑا اعلان، ملک بھر میں آج سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال

پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ تنظیم نے آج 8 اگست سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطابق ہڑتال کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، ایندھن کی قیمتوں کے روزانہ تعین اور ٹرانسپورٹ شعبے پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیا گیا ہے۔
اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے پیر کے روز مدعو کیا ہے۔ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے اتحاد کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ان کے مطابق حکومتی اجلاس اور مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس میں ہونے والے سابقہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے، جس کے بعد احتجاج کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور اضافی ٹیکسوں سے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے حکومت سے مطالبات پر فوری پیش رفت ضروری ہے۔

Leave a reply