پاکستان کی عرفی جاوید کون ؟

0
120

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اکثر اوقات اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار ان کو اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں ، جن کو دیکھنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کا انتہائی نامناسب لباس زیبِ تن کر رکھا ہے جب کہ انہوں نے اپنے بالوں کو بھی کھلا چھوڑ رکھا ہے۔

اداکارہ مہر بانو کی تصاویر صارفین کو ایک آنکھ نا بھائی اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

کسی نے اداکارہ کے لباس کو غیر مناسب کہا تو کسی نے مہر بانو کو “پاکستان کی عرفی جاوید” قرار دے دیا ہے ۔

Leave a reply