بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف بڑی سماعت

0
65

ہاٹ لائن نیوز : امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کا معاملہ ؛ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا ۔

عدالت نےاٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو 2روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دےدیا۔

جسٹس شاہدبلال حسن نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

دائر درخواست مین الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے ،سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سکیشن 215 کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply