پاکستان پیپلز پارٹی کاانتخابات کےحوالے سے اہم فیصلہ

0
98

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹیں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قیادت نے طویل عرصے سے انتخابی حکمت عملی پر پارٹی سے مشاورت کی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے انتخابی حکمت عملی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے قیادت کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی تھی جس کے بعد قیادت نے چاروں صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

قیادت کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تیار ہے، قومی اور صوبائی نشستیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ ہونے پر سیاسی جماعت یاپھر آزادامیدوارکو ایڈجسٹ کیاجائے گا۔

Leave a reply