
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کیقیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہواہے، جسکے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 57 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 18 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔









