بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان، پاسپورٹ قوانین میں بڑی تبدیلی

0
10
بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان، پاسپورٹ قوانین میں بڑی تبدیلی

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفارتی مشن نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ کی نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کی کیٹیگری میں وصول کی جائیں گی۔
سفارتی حکام کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ (MRP) اپنی مقررہ مدتِ معیاد تک بدستور قابلِ استعمال رہیں گے اور ان کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔
مشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کی سہولت پہلے کی طرح دستیاب رہے گی۔

Leave a reply