
ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تازہ ترین نرخوں کے مطابق ایک تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ 10 گرام سونے کے نرخ 13 ہزار 410 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 149 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر پر آ گئی ہے۔









