حکومت کا بڑا عوامی ریلیف، پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے سستا

0
23
حکومت کا بڑا عوامی ریلیف، پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے سستا

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 311 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 373 روپے اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے فی لیٹر تھی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور خطے کی معاشی صورتحال میں بہتری کے اثرات عوام تک منتقل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے ریلیف فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے عوام کے صبر و تحمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں قوم نے جس حوصلے کا مظاہرہ کیا، حکومت اس پر عوام کی شکر گزار ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی عوامی مشکلات کم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Leave a reply