فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار روپے تک پہنچ گئی

0
39
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار روپے تک پہنچ گئی

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 139 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 35 ڈالر پر فروخت ہونے لگا۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جس سے مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

Leave a reply