پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی نمایاں گراوٹ

0
9
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی نمایاں گراوٹ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن اضافے کے بعد جمعہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ اور 10 گرام سونا دونوں کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 13 ہزار 289 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 8سو32 روپے پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 155 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 545 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 972 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 232 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 833 روپے کم ہو کر 7 ہزار 57 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، تاہم عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ایک دن بعد ہی قیمتیں دوبارہ نیچے آ گئیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تبدیلی کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر پڑتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply