پاکستان بھر میں چھٹی کا اعلان، 26 اگست کو تمام سرکاری ادارے بند

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول، 26 اگست 2026 بروز بدھ کو پاکستان بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومت کی جانب سے تعطیل کی منظوری عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے دی گئی ہے، جس کے تحت سرکاری ادارے بدھ کے روز بند رہیں گے۔









