پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

0
110
پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے آخری پول میچ میں بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلائی، تاہم بارہویں منٹ میں بنگلہ دیش کے منا اسلام نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

تیسرے کوارٹر میں عدیل نے پاکستان کے لیے دوسرا گول اسکور کیا، لیکن چند منٹ بعد بنگلہ دیش نے دوبارہ مقابلہ برابر کر دیا۔ بعد ازاں پاکستان کو ملنے والے پنالٹی اسٹروک پر حیدر اعصام نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

میچ کے آخری حصے میں عبداللہ اعوان اور محمد یحییٰ نے مزید دو فیلڈ گول اسکور کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے 2-5 سے کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جمعہ کو بھارت سے ہوگا۔

Leave a reply