
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کامیابی سے سر کرلی۔
سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 14ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے، جس کی بلندی 8,848 میٹر ہے۔ سلمان عتیق اس سے قبل گزشتہ برس نیپال میں واقع ماسلو چوٹی بھی سر کرچکے ہیں۔









