طلاق کے بعد پھر وہی شخص، نور بخاری نے آخر دل کی بات کہہ دی

0
15
طلاق کے بعد پھر وہی شخص، نور بخاری نے آخر دل کی بات کہہ دی

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے فیصلے اور اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں نور بخاری نے بتایا کہ دونوں نے دوبارہ شادی کا پہلے سے فیصلہ نہیں کیا تھا، تاہم حالات اللہ کی مرضی سے بدلتے گئے۔ ان کے مطابق جب انہوں نے اپنی زندگی میں روحانی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تو شاید یہی وہ وقت تھا جب دوبارہ رشتہ جوڑنے کی راہ ہموار ہوئی۔
نور بخاری کا کہنا تھا کہ وہ اور عون چوہدری اپنے دوبارہ شادی کے فیصلے سے خوش ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید دونوں کی محبت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تھی، اسی لیے وہ ایک بار پھر ایک ہوگئے۔
سابقہ اداکارہ نے عون چوہدری کو اچھا اور نرم دل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے بھی عون سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے بعد انہیں اللہ نے ایک ایسا شوہر دیا جس میں انہیں شفقت اور خلوص نظر آتا ہے۔
نور بخاری کے مطابق طلاق کے بعد دوبارہ شادی اور پھر خوشگوار زندگی گزارنا ان کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں، جس پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ نور بخاری اور عون چوہدری کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ بعد ازاں نور بخاری نے مزید دو شادیاں کیں، جو بھی طلاق پر ختم ہوئیں۔ بعد میں انہوں نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی۔

Leave a reply