سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا

0
15
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 575 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 104 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور معاشی عوامل سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply