
پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں ثنا بہادر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 3-1 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
میلبرن میں منعقدہ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار آسٹریلوی ڈالرز تھی۔ ثنا بہادر کی کامیابی کو پاکستانی اسکواش کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔









