شہنشاہ جذبات کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

0
48

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان فلم انڈسٹری میں شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری کے صاحبِ طرز اور باکمال اداکار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ ان کو پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن گھریلو معاشی حالات کی وجہ سے شوبز کی دنیا آ گئے، جاندار آواز کی وجہ سے ریڈیو صداکار کی حیثیت سے بھی جانے گئے ور فلمی دنیا تک پہنچنے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار نبھایا۔

انہوں نے فلمی کیریر کا آغاز 1962 میں فِلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا، اس کا افتتاح مادر ملت نے خود کیا، مگر ان کو اصل شہرت فلم ’’شرارت‘‘ سے حاصل ہوئی، محمد علی نے اداکارہ زیبا سے شادی کی ،محمد علی اور زیبا تقریباً ستر فلموں میں مشترکہ طور پر کام کیا ہے، جن میں پچاس سے زیادہ فلموں میں وہ ہیرو اور ہیروئن کے روپ میں نظر آئے ، انہوں نے” رواج ” ، ’’باجی” اور “دال میں کالا‘‘ سمیت 277 فلموں میں کام کیا تھا ۔

Leave a reply