پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع

0
42
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق امور زیرِ بحث آنیکا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کی طرف سے انٹیلی جنس سربراہ شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ پہلی اہم سطح کی ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات کو خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اجلاس کے حتمی ایجنڈے اور ممکنہ فیصلوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Leave a reply