گندم بحران کا نیا خدشہ؟ ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتیں آسمان پر

0
0
گندم بحران کا نیا خدشہ؟ ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتیں آسمان پر

اسلام آباد: ملک میں گندم کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ ذخیرہ اندوزی اور اوپن مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے نئی ربیع فصل کی گندم کسانوں سے 3500 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ اس سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض مارکیٹوں میں گندم کی قیمت 4700 سے بڑھ کر 4850 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں بھی نرخوں میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی، پورٹ قاسم اور کورنگی میں گندم کی قیمت تقریباً 11650 سے 11700 روپے فی 100 کلوگرام، حیدرآباد اور کوٹری میں 11400 سے 11500 روپے فی 100 کلوگرام تک ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں قیمت 4750 سے 4850 روپے فی 40 کلوگرام، لاہور اور گوجرانوالہ میں 4650 روپے، جبکہ رحیم یار خان میں 4600 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچ گئی۔
پشاور کی مارکیٹ میں بھی گندم کے نرخ 100 کلوگرام کے حساب سے 12650 روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حکومت مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ گندم کی دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی جاری ہے۔

Leave a reply