ویتنام میں پراپرٹی ٹائیکون کو سزائے موت

0
29

ہاٹ لائن نیوز : ویتنام میں فراڈ کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ارب پتی خاتون کو سزائے موت سنائی گئی، ویتنام میں 67 سالہ پراپرٹی ٹائیکون ٹرونگ لین کو بینک فراڈ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی، اسے سائگون بینک سے غیرقانونی طور پر چوالیس ارب ڈالر کے قرضے لینے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، سرکاری میڈیا نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر وان گروپ کی چیئرمین ٹرونگ مے لین رشوت خوری، غبن اور بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔

ٹرونگ لین کے ساتھ پچاسی دیگر افراد پر بھی مقدمہ چلایا گیا اور تمام ملزمان مجرم قرار پائے، 4 کو عمر قید جبکہ باقی ملزمان کو 20 سال سے لے کر 3 سال تک قید کی سزا سنائی گئی، ٹرونگ لین کے شوہر اور بھانجی کو بالترتیب 9 سال اور 17 سال قید کی سزا سنائی گئی،ان کا تعلق ہو چی شہر میں ایک ویت نامی خاندان سے ہے، یہ طویل عرصے سے ویتنام کی معیشت کا تجارتی ہب رہا ہے۔

Leave a reply