وکلاء کی ہڑتالوں کے خلاف درخواست خارج کیوں ہو گئی ؟

0
31

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کے کالا کوٹ پہننے اور ہڑتالوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردے کرمستردکرڈالی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایسی غیرضروری درخواست دائرکرنے سے گریزکریں۔

جسٹس شاہد کریم نے امریکی شہری سید اقتدارحیدر کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کوفریق بنایاگیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنچ اور بار کو جسٹس سسٹم کےدو پہیے کہنا آئین کی خلاف ورزی ہے،اسی نعرے کی وجہ سے بارز کے دفاتر سرکاری اراضی بنائےگئے، وکلا کیلئے عدالتوں میں نشستیں فراہم کی جاتی ہیں،کالا کوٹ یونیفارم کی وجہ سے وکلاء کو سائلین پر ترجیح دی جاتی ہے،پرائیویٹ لائرز کو فراہم کی گئی پاسپورٹ آفس، نادرا سمیت سہولیات دیکھی جاسکتی ہیں،وکلا کی ہڑتالوں، احتجاج وغیرہ سےانصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے،عام درخواست گزار اور سائل کو عدالت میں اگلی نشستوں پربیٹھنے کی اجازت نہیں ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت صرف سرکاری وکلا کو کالے یونیفارم میں عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے اقدامات کا حکم دے،عدالت بارز ملازمین کی خدمات اپنے کنٹرول میں لینےکا حکم دے۔

Leave a reply