پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
32

ہاٹ لائن نیوز : یکم مئی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کےبعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے۔

حکومت یکم مئی 2024 ءسے اگلے 15 دنوں کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے سے کم ہو کر 288 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 290.38 روپے سے کم ہو کر 282.38 روپے ہو جائے گی۔

اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے ہو سکتی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپےکم ہوکر 174.34 روپے سے کم ہو کر 168.97 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

Leave a reply