اروشی روٹیلا نے بڑا دعویٰ کردیا

0
130

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا آج کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے پراعتماد ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی جیت کے لیے بے حد پرجوش ہیں، ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آج کی فتح کا تاج بھارت کے سر پر سجے گا۔

اروشی کاکہناہےکہ “میں ورلڈ کپ کے فائنل کیلیے بہت ہی زیادہ پُرجوش ہوں، مجھے اس بات کا یقین ہے کہ آج بھارت ہی ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائے گا ۔ “

Leave a reply