چیئرمین نادرا کی تقرری چلینج

0
48

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست پرسماعت 20مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت میں حکومت پاکستان نےجواب داخل نہ کرایاایڈشنل اٹارنی جنرل نصراحمد نے جواب داخل کرانے کیلیے وقت مانگ لیا۔

جسٹس رضا قریشی نے شہری اشباکامران کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس ارمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی ،نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے اورعدالت چیرمین نادرا کی تقرری کالعدم قرار دے۔

Leave a reply