وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات

0
69

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی ہے، دونوں شخصیات کے درمیان یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس اہم ملاقات میں وزیرقانون اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے،خط کے معاملے پر گزشتہ کل چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا۔

Leave a reply