وائرل وڈیو نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا

0
94

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں مہاراشٹرا کے تھانے میں خاتون کے خلاف ساس پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنی ساس کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے خاتون کی ساس زمین پر گر پڑی۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی ساس کی جانب سے کوپری تھانے میں واقعہ کی اطلاع دینے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم بھرتی پولیس نے تاحال اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ۔

Leave a reply