نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو نئے ریکارڈ قائم

0
39

ہاٹ لائن نیوز : نوح دستگیربٹ نےنیشنل پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں دونئےریکارڈاپنےنام کرلیے۔

نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نوح دستگیر بٹ نےاسکواٹ میں 330 کلواور بینچ پریس میں 208 کلوگرام وزن اٹھاکراپنا ہی قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

نوح دستگیر بٹ کاکہنا ہےکہ اولمپکس میں تمغہ جیتنامشکل نہیں تھااگر تمغے جیتنےوالےکھلاڑیوں کو تربیتی سہولیات فراہم کی جاتیں، کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو سپانسر کیا جاتا۔

نوح دستگیربٹ نےکہاکہ حکومت کویہ دیکھناچاہیے کہ مجھےاولمپکس سےکیوں محروم رکھا گیا۔ مجھےنہ تو کیمپس دیاگیا اور نہ ہی تربیت کیلیےباہربھیجاگیا، اسلیےمجھےپیرس اولمپکس میں شرکت نہ کرنیکا افسوس نہیں ہے،ٹریننگ دیں، اولمپکس میں میڈل مشکل نہیں ہے۔

Leave a reply