کرکٹرز کاکول میں فوجی تربیت حاصل کریں گے

0
44

ہاٹ لائن نیوز : مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کرکٹرز فوجی تربیت حاصل کریں گے جب کہ مشقیں بھی رمضان المبارک میں ہوں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران مجھے نہیں لگتا کہ آپ میں سے کسی نے اسٹینڈ میں چھکا لگایا، میرا خیال تھا کہ کوئی غیر ملکی بلے باز ہی ایسا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام سے کہا ہے کہ وہ کرکٹرز کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے جلد پلان بنائیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، انگلینڈ، آئرلینڈ کی ٹیم اور ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانا ہے،تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز اکیڈمی کا کاکول (ملٹری) کیمپ لگایا جائے گا، ہم کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلیے بھی رابطےمیں ہیں ۔

انہوں نےکہاہےکہ بہترین دستیاب افرادکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Leave a reply