نو منتخب گورنر پنجاب عہدے کا آج حلف اٹھائیں گے

0
28

ہاٹ لائن نیوز : نو منتخب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اپنے عہدے کا آج حلف اٹھائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے سبب حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی تھی جبکہ ن لیگ نے بھی اس سلسلے میں درخواست کی ہوئی تھی۔

سردار سلیم حیدر کی حلف برداری تقریب آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہو گی، نو منتخب گورنر سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لیں گے، تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے۔

Leave a reply