نوکری سے نکالنے کے بعد چھٹیوں پر جانے کا مشورہ

0
49

ہاٹ لائن نیوز : ایک سوشل میڈیا صارف نے حال ہی میں اپنا واقعہ سوشل میڈیا پلٰیٹ فارم reddit پر شیئر کیا جہاں اس نے اپنے باس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا جسے پڑھ کر دیگر صارفین بھی حیران ہو گئے، اس نے لکھا کہ میرے باس جو کہ کمپنی کے مالک بھی ہیں،انہوں نے مجھے آفس میں بلا کر نوکری سے فارغ کردیا لیکن اس کے بعد انہوں نے مجھ سے دوستانہ انداز میں باتیں کرنا شروع کر دیں اور مجھے کہنے لگا کہ وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے دوسرے ملک جارہا ہے، لیکن تم کہاں جا رہے ہو؟

پہلے تو میں اس کی شکل دیکھتا رہ گیا کہ وہ مجھے نوکری سے نکالنے کے بعد کس منہ سے یہ سوال کررہا ہے ؟ لیکن میں نے جواب دیا کہ ’’کہیں نہیں‘‘ جارہا۔ میرے باس نے پھر پوچھا کہ کیوں؟ اس نے کہا کہ تمہیں چھٹی پر جانا چاہیے! تم ذہنی دباؤ کا شکار ہو! تمہیں سکون کی ضرورت ہے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھومنے کے لئے کہیں چلے جاؤ، نوکری سے نکال دینے کے کچھ سیکنڈز بعد ایسے بات کرنا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، میں قطعی طور پر نہیں سمجھ سکتا کہ میرا باس اتنا بیوقوف ہے یا میرا مذاق اڑا رہا ہے۔

Leave a reply