نند کو تحفہ دینے کا کیوں سوچا ؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

0
34

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گفٹ دینے پر معمولی جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ چندر پرکاش مشرا کو اس کی بیوی اور سسرال والوں نے قتل کیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے بارہ بنکی کے قریب ایک گاؤں کا ہے۔

ایک 35 سالہ شخص کو اس کی بیوی کے خاندان والوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا کیونکہ وہ اپنی بہن کو اس کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹیلی ویژن تحفہ میں دینا چاہتا تھا۔ لیکن اس کی بیوی اس سے ناراض تھی۔

نند کی شادی 26 اپریل کوہونےوالی تھی اور اس کا بھائی اپنی بہن کو سونےکی انگوٹھی اور ایک ٹیلیویژن تحفہ میں دینا چاہتا تھا۔ تاہم چندر پرکاش کی بیوی اس بات کو لیکر ناراض تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ غصے میں آکر بیوی نے اپنے بھائیوں کو “چندر پرکاش کو سبق سکھانے” کے لیے بلایا، جنہوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک بہنوئی کو لاٹھیوں سے مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

Leave a reply