موبائل کو حوالات بنانے پر پولیس اہلکار معطل

0
34

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس وین میں ملزمان پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی محمد فاروق کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کردیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 سے موبائل فون چوری کرنے والے دو ملزمان پر پولیس وین میں تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس اہلکاروں نے گرفتار چوروں کو تھانے لے جانے کے بجائے پولیس وین میں ہی تفتیش شروع کر دی، اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی محمد فاروق کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا۔

Leave a reply