نمونیا کیوجہ سے مزید 11 بچے جاں بحق

0
60

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مزید 415 کیسز سامنے آئے جب کہ 11 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 160 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں نمونیا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3205 ہے جب کہ پنجاب میں 13720 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 309 ہوگئی ہے جب کہ لاہور کے اسپتالوں میں نمونیا، سینے میں انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

Leave a reply