نشہ کے خلاف ایڈوائزری جاری

0
97

ہاٹ لائن نیوز : منشیات کے خلاف تربیت فراہم کرنے والے ادارے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے نیو ائیر نائٹ پر پارٹیوں میں نشہ کے استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سال کی آمد پر نیو ائیر نائٹ پر معمول سے 50 فیصد نشہ کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم میں نیو ائیر نائٹ پارٹیوں میں شراب، کرسٹل آئس، ایس ٹی سی، ایل ایس ڈی، ہیروئن اور چرس کا استعمال زیادہ ہوگا۔

سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ کے مطابق پارٹیوں میں آئس، وویڈ، دیسی شراب اور ملاوٹ شدہ چرس کے استعمال سے اجتناب کریں ورنہ موت واقع ہو سکتی ہے۔ نیو ائیر نائٹ میں منشیات کے عادی نشہ کا زیادہ استعمال کرنے سے وقتی خوشی محسوس کرتے جو سارا سال نہیں ملتی۔والدین اپنے بچوں کو نیو ائیر نائٹ پارٹیوں میں روکنے کے لیئے کونسلینگ کریں۔

نئے سال کی پارٹیوں کے لئے شراب کی ڈبل قیمت کے ساتھ فروخت میں اضافہ ہوا ہے ،

سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ پارٹیوں میں نئے دوست جلد بازی اور شوق میں منشیات کا استعمال شروع کرتے ہیں۔ نیو ائیر پارٹیوں میں ملاوٹ اور کیمکل والی منشیات کا استعمال انسانی زندگی کو ختم کر دیتا ہے۔ رائے ونڈ روڈ بیدیاں روڈ برکی روڈ کے فارمز ہاوسزز ڈیفنس اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خفیہ پارٹیوں کی تیاریاں جاری ہیں ۔

سید ذوالفقار حسین کے مطابق لاہور کراچی اسلام آباد راولپنڈی پشاور مردان حیدرآباد کویٹہ سکھر ملتان بہاولپور سرگودھا فیصل آباد گوجرانولہ سیالکوٹ جہلم گجرات ڈیرہ غازی خان اور دوسرے شہروں میں نئے سال کی پارٹیاں عروج پر ہوں گی۔ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی نئے سال پر پارٹیوں کا اہتمام خفیہ مقامات پر کیا گیا ہے۔

سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نشہ کی زیادہ مقدار لینے اور مدہوشی کی حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Leave a reply