خاتون کے ساتھ آڈیو لیک ؛ وزیر اعظم مستعفی

0
47

ہاٹ لائن نیوز : پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوتارولا نے خاتون کے ساتھ اپنی گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق وائرل ہونے والے آڈیو کلپ میں البرٹو اوٹارولا کو خاتون سے اپنی محبت کا اظہار کرنے اور اسے سی وی بھیجنے کا کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے پیرو کے وزیراعظم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پیرو کےوزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خاتون کو سرکاری ٹھیکے حاصل کیے تھے۔ یہ اسکینڈل گزشتہ ہفتے اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک چینل نے ایک خاتون کے ساتھ البرٹو کی گفتگو کی آڈیو نشر کی۔

Leave a reply