میرپور خاص کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دے دیا گیا

0
86

ہاٹ لائن نیوز : میرپورخاص کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے اور حیسکو چیف نے کہا ہے کہ شہر کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لیے مزید ٹرانسفارمرز لگائے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ایس ای آفس میرپورخاص میں منعقدہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے اعلان کیا کہ قائداعظم کے یوم پیدائش پر شہر کو لوڈ شیڈنگ فری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔ .

وزیر توانائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد نے کہا کہ یہ حیسکو ملازمین کی دو ماہ کی جدوجہد اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے لائن لاسز کم ہو کر صرف 6 فیصد رہ گئے ہیں۔

حیسکو چیف کا کہنا تھا کہ شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے مستقبل میں مزید ٹرانسفارمرز لگائے جائیں گے، ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمرز فراہم کیے جائیں گے، جب کہ صارفین کی سہولت کے لیے ون ونڈو سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

Leave a reply